Thursday, April 18, 2024

پی ایس ایل فور ، شین واٹسن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، حسن علی بیسٹ باؤلر ٹھہرے

پی ایس ایل فور ، شین واٹسن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ،  حسن علی بیسٹ باؤلر ٹھہرے
March 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کے تمام مراحل  کامیابی سے مکمل ہو گئے  ، دبئی کے صحراؤں سے خوشیاں بانٹنے کا  سفر شروع ہوا جو روشنیوں کے شہر کراچی کو  چکا چوند کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔ پی ایس ایل فور  کا اختتام بھی شاندار انداز میں ہوا ، ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ، سب سے زیادہ اسکور بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ شین واٹسن ، بہترین  باؤلر کا ایوارڈ حسن علی  کو دیا گیا۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹورنامنٹ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور  ایونٹ میں 25وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے۔ بیٹنگ میں کوئٹہ کے شین واٹسن نے بلے بازوں  کے خوب چھکے چھڑائے اور  پی ایس ایل سیزن فور میں 430سب سے زیادہ رنز بنائےاور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بیسٹ وکٹ کیپر کا ایوارڈ لیوک رونکی نے اپنے نام کیا، کیرون پولارڈ  نے ایونٹ کے بہترین فیلڈر  کا ایوارڈ حاصل کیا۔ آصف علی  نے لگاتار دوسری مرتبہ اسپرٹ آف دی کرکٹ کا  ایوراڈ اپنے نام کیا۔ ایمرجنگ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ کراچی کنگز کے نوجوان اسپن باؤلر عمر خان لے اڑے، عمر خان نے ایونٹ میں 15وکٹیں حاصل کیں۔