Saturday, April 20, 2024

پی ایس ایل فور ، سکیورٹی اور پارکنگ کےانتظامات مکمل

پی ایس ایل فور ، سکیورٹی اور پارکنگ کےانتظامات مکمل
March 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز کراچی والوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ،  پی ایس ایل فور کا فائنل راؤنڈ  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا  ۔ پی ایس ایل فور کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں  جبکہ اسٹیڈیم آنے والے کرکٹ کے دیوانوں کیلئے پارکنگ کے 5 مقامات ہوں گے ،جہاں سے شٹل کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا ۔ کرکٹ کا جنون  اور پی ایس ایل کا بخار  ہو گیا ایک سو چار ، کراچی والوں کا ختم ہوا انتظار  ، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف فول پروف سکیورٹی انتظامات  مکمل کر لئے گئے ، پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ شائقین کی سہولت کے لئے بڑے انتظامات کئے گئے ، پارکنگ کیلئے 5 مقامات مختص کردیے گئے  ۔ ملیر، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، گلستان جوہر سے آنے والوں کیلئےڈالمیا میں غریب نواز فٹبال اسٹیڈیم میں 3 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اردو یونیورسٹی، حکیم سعید گراؤنڈ، بیت المکرم مسجد گراؤنڈ اور ایکسپوسینٹر میں بھی پارکنگ کا انتظام ہوگا  جہاں ساڑھے 8 ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہوگی ۔ پارکنگ ایریا سے اسٹیڈیم جانے کے لئے شٹل سروس چلائی جائے گی  ، میچ  کے اختتام پر شٹل سروس کے ذریعے ہی شائقین کو واپس پارکنگ ایریا پہنچایا جائے گا ۔