Friday, May 17, 2024

پی ایس ایل فور ، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پی ایس ایل فور ، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
February 16, 2019
دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ۔ پی ایس ایل فور کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے تھے ۔ پی ایس ایل فور ٹاس ہدف کے تعاقب میں  ملتان سلطانز آغاز اچھا نہ کر سکی اور اوپنرجانسن چارلس صفر پر آؤٹ ہو گئے ۔  ساتھی اوپنر شان مسعود نے محتاط انداز سے  بیٹنگ کی مگر 26 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے ۔ کپتان شعب ملک نے لڑکھڑاتی ٹیم کو سہارا فراہم کیا اور  محتاط انداز سے اسکور کو آگے بڑھایا ، انہوں نے دو چھکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔ ٹاپ آرڈر لیوری ایونس15 ،حماد اعظم 14 اور آندرے رسل 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ اٹھارہویں اوور کے اختتام پر ملتان سلطانز کا اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 112 تھا  اور اسے فتح کیلئے 14 رنز درکار تھے  کہ شاہد آفریدی نے دو چھکے لگا کر  فتح سمیٹ لی ۔ چار اوورز میں 11 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کرنے پر علی شفیق مین آف دی میچ قرار پائے ۔ علی شفیق مین آف دی میچ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ  نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 اسکور بنائے تھے ۔ اوپنر رضوان حسین  صرف 4 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئے ، ان کی کچھ ہی دیر بعد ٹاپ آرڈر کیمرون ڈیلپورٹ بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے ۔ اوپنر لیوک رونچی نے 33 گیندوں پر  51 رنز بنائے ، وہ اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر بھی رہے ۔ ان کی اننگز ایک چوکے اور 5 چھکوں سےمزین تھی ۔ وہ شاہد خان آفریدی کی گیند پر  جنید خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ دو گیندوں بعدحسین  طلعت بھی 7 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ جنید خان کی گیند پر ان کا کیچ شاہد آفریدی نے پکڑا  ۔ چند منٹ بعد ہی فلپ سالٹ شاہد آفریدی کی گیند پر  کلین بولڈ ہو گئے ۔ ٹیم کے مجموعی اسکور میں چار رنز کا اضافہ ہوا کہ  آصف علی  جنید خان کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ۔ شاداب خان نے ٹیم کے اسکور میں  15رنز کا اضافہ کیا ،  وہ علی شفیق کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے علی شفیق چار اوورز میں 11 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کر کے کامیاب ترین باؤلر رہے ، شاہد خان آفریدی اور جنید خان نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں ، شاہد آفریدی نے 18 ، جنید خان نے 33 رنز دیے ۔ محمد عرفان نے چار اوورز میں  ایک وکٹ حاصل کر کے 16 رنز دیے ۔ آندرے رسل نے تین اوورز میں 10.66 کی اوسط سے 32 رنز دیے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں لیوک رونچی ، رضوان حسین ، وقاص مقصود، محمد سمیع (کپتان) شاداب خان ، فہیم اشرف، آصف علی ، حسین طلعت ، کیمرون ڈیلپوٹ ، فلپ سالٹ  اور سمٹ پاٹیل  شامل تھے ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں  شان مسعود، شعیب ملک (کپتان) ، شاہد خان آفریدی ،  محمد اعظم ،  علی شفیق ، جنید خان ، محمد عرفان ، جونسن چارلس،لوری ایونس ،آندرے رسل ، کرس گرین میدان میں اترے تھے ۔ دونوں ٹیموں نے پی ایس ایل فور  میں اپنا دوسرا میچ کھیلا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے  پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی تھی  جب کہ ملتان سلطان نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز سے مات کھائی تھی ۔