Thursday, April 18, 2024

پی ایس ایل فور ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل فور ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا
February 28, 2019
 دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل فور کے آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کوپانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ دفاعی چیمپئن نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ کراچی گنگز کے بابر اعظم نے 68 اور لیونگ اسٹون نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 47 رنز کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ آصف علی اور سالٹ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردارا ادا کیا۔ اسلام آباد نے 169 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر کے پانچ وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا۔ اسلام آباد کے آصف علی نے 70 اور سالٹ نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آصف علی کو میچ وننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔