Friday, May 17, 2024

پی ایس ایل فور ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل فور ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی
February 23, 2019
 شارجہ (92 نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے محمد سمیع نے شاندار ہیٹرک کی۔ مسلسل دو ناکامیوں کے بعد دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی  ٹورنامنٹ میں  واپسی ہوئی۔ اسلام آباد کے کپتان محمد سمیع کی شاندار ہیٹرک ہوئی۔ دفاعی چیمپئن نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے ہرا دیا۔ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 158 رنز اسکور کیے۔ دفاعی چیمپئن کا آغاز اچھا نہ تھا اور 49 رنز کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اسلام آباد کے این بیل نےعمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ کیمرون ڈیلپورٹ نے 29 اور لیوک رونکی نے 21 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ثمین گل نے تین اور حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں سیمی الیون کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور 65 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ کیرن پولارڈ نے 22 گیندوں پر برق رفتار 51 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت کی آس دلائی۔ پولارڈ کے آؤٹ ہونے پر پشاور کی ٹیم 146 رنز پر ہمت ہار گئی۔ اسلام آباد کے محمد موسٰی  اور محمد سمیع نے تین ،تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسلام آباد کے کپتان محمد سمیع کو ہیٹرک کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔