Monday, May 13, 2024

پی ایس ایل فور ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو دھول چٹا دی

پی ایس ایل فور ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو دھول چٹا دی
February 24, 2019
شارجہ ( ویب ڈیسک) پی ایس ایل فور کے تیرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے کراچی کنگز کو دھول چٹا دی  ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ پی ایس ایل فور کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے ، ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے  3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کر لیا۔ کراچی کی جانب سے کھیل کا آغاز اچھا نہ ہو سکا اور اوپنر کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے رومان رئیس کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ٹاپ آرڈر بھی بری طرح ناکا ہوا اوراویس ضیا3،کولن انگرام 5 رنز بنا کر  ہمت  ہار گئے ۔ اوپنر بابر اعظم نے  27رنز کی مزاحمت کی  اور رن آؤٹ ہوئے ۔لائم لیونگسٹن 22، اور کپتان عماد وسیم  صفر پر کلین بولڈ ہو گئے ۔ کراچی کنگز کے 6 کھلاڑی 74 کے مجموعی اسکور پر واپس جا چکے تھے کہ بین ڈنک اور عامر یامین نے  ٹیم کو ڈولتی ناؤ و مضبوط سہارا فراہم کیا۔ بین ڈنک 32 گیندوں پر 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 49 جبکہ عامر یامین 19 گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 35رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تین ، محمد موسی اور رومان رئیس نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میدان میں اتری تو پہلے ہی اوور میں اوپنر کیمرون ڈیلپورٹ  بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ۔ اوپنر لیوک رانچی اور ٹاپ آرڈر صاحبزادہ فرحان نے  ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 85  تک لے کر گئے ۔ صاحبزادہ فرحان 28 گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، وہ عماد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔ اگلی ہی گیند پر حسین طلعت کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ، مگر بعد میں آنے والے سمتھ پاٹیل  نے اوپنر لیوک رانچی کیساتھ مل کر ٹیم کو مضبوط کیا  اور ناقابل شکست رہے ۔ رانچی نے تین چھکوں اور 8 چوکوں کی مد دسے 35 گیندوں پر 67 ، سمتھ پاٹیل نے 30  گیندوں پر 45  اسکور بنائے ، ان کی اننگز  چھ چوکوں اور ایک چھکے سے مزین تھی ۔