Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل: کراچی کا کوئٹہ کو 191 رنز کا ہدف

پی ایس ایل: کراچی کا کوئٹہ کو 191 رنز کا ہدف
March 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔ کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے افتخار احمد اور عماد وسیم ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ کراچی کے بین ڈنک 18 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کنگز کے اوپنر بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 56 رنز بنائے اور محمد حسنین کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ تاہم اس سے پہلے کولن انگرام بھی 24 رنز بنا کر حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کراچی کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیونگسٹون تھے جو صرف پانچ رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے۔ اس سے پہلے کولن منرو 30 رنز بنا کر فواد احمد کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے تھے۔ اس سے پہلےکوئٹہ نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان سپر لیگ کا سفر متحدہ عرب امارات سے کراچی منتقل ہونے کے بعد اس لیگ کی رونقیں اب پاکستان کے ہوم گراؤنڈ میں بکھر رہی ہیں۔ اتوار کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں شارجہ میں 24 فروری کو مدمقابل آ چکی ہے جس میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کراچی کنگز کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ پی ایس ایل فور میں آج اہم میچ کھیلاجا رہا ہے، پلے آف کے لئے  کوالیفائی کرنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آمنے سامنےہیں ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں  مقابلہ شام سات بجے شروع ہوا جس کے لئے دونوں ٹیموں نے کمر کس لی ہے ۔ اہم میچ کے لئے سکیورٹی کے انتظامات بھی فول پروف ہیں  ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے احاطے میں سرچنگ کی ۔ دوسری جانب اسٹیڈیم کے باہر لگی کھلاڑیوں کی قد آور تصاویر بچوں  کی توجہ کا مرکز بن گئیں ،  کرکٹ شائقین اپنے کھلاڑیوں کی تصاویر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ چھٹی کے روز شائقین اسٹیڈیم کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔