Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل فور ، آج دو میچز کھیلے جائینگے

پی ایس ایل فور ، آج دو میچز کھیلے جائینگے
March 5, 2019
ابوظہبی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور میں ابوظہبی مرحلے کا آج آخری روز ہے جس میں دو میچز کھیلے جائینگے ، پہلے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا، دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ  میدان میں مقابل ہونگے ۔ قلندرز اور زلمی کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں دوسری بار ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی ۔  پہلی بار کامیابی نے پشاورزلمی کے قدم چومے ۔  لاہور قلندرز پی ایس ایل فور کے سب سے کم مجموعی اسکور پر 78 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا ، دونوں ٹیمیں پہلے بھی اس ایونٹ میں ایک دوسرے کا سامنا کر چکی ہیں جس میں کوئٹہ نے سات وکٹوں سے میدان مارا تھا ۔