Wednesday, May 8, 2024

پی ایس ایل فائیو،کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل فائیو،کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
February 23, 2020
کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو چت  کرکے فاتحانہ آغاز کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے پشاور زلمی کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ سرفراز احمد کی زیرقیادت ٹیم ناقص کارکردگی سے دامن چھڑانے کیلیے بے تاب ہے، شین واٹسن اور احمد شہزاد سے ٹیم مینجمنٹ کو امیدیں وابستہ ہیں۔ ادھر دوسری جانب میزبان کراچی کنگز نے ہوم گراؤنڈ پر پہلے میچ میں پشاور زلمی کو ہرایا تھا، اس پُراعتماد ٹیم کی بیٹنگ لائن میں شرجیل خان، بابر اعظم، ڈیلپورٹ اور والٹن شامل ہیں، بائولنگ میں محمد عامر اور کرس جورڈن سے توقعات وابستہ ہیں۔