Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل فائیو کے لیے تیاریوں کا آغاز، میگا ایونٹ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

پی ایس ایل فائیو کے لیے تیاریوں کا آغاز، میگا ایونٹ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع
February 18, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے لیے تیاریوں کا آغاز عروج پر، سپر ایونٹ کیلئے چھ فرنچائززآج سے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ پی ایس ایل فائیو کی سیٹی بجنے کو ہے، میگا ایونٹ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ آج ہو گی۔ میگا ایونٹ اگلے سال 20فروری سے 22مارچ تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ 6فرنچائزز ملکی کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی اسٹارز کا  انتخاب کریں گی۔ پاکستان سپر لیگ کی ہر ٹیم 18رکنی اسکواڈ پر مشتمل ہو گی، جس میں تین پلاٹینیم ،تین ڈائمنڈ،تین گولڈ،پانچ سلور دو ایمرجنگ اور دو اضافی پلیئرز شامل ہوں گے،ایک فرنچائز  پانچ غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کر سکے گی۔ سب سے پہلی پک دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہو گی،،،دوسرا موقع لاہور قلندرز کے پاس ہو گا۔ ملتان سلطانز کی تیسری اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس چوتھی پک ہے۔ پہلے راؤنڈ میں پلاٹینیم،دوسرے میں ڈائمنڈ اور تیسرے میں گولڈ کیٹیگری سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا،،،فرنچائز سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری سے کھلاڑیوں کو پک کریں گی۔ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن آئندہ سال 20فروری سے22مارچ تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔