Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل فائیو کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

پی ایس ایل فائیو کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے، چیئرمین پی سی بی
February 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے پی ایس ایل فائیو کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے میچوں کیلئے چار مقامات لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی شارٹ لسٹ ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد چاہتے ہیں تاہم دبئی میں بھی ایونٹ کی میزبانی کا آپشن موجود ہے۔ پاک بھارت باہمی سیریز کا دارومدار بھارتی روئیے پرہے ، وہ پہل کرے گا تو ہم سیریز کھیل لیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے مطابق رواں سیزن کے دوران بنگلہ دیش اور سری لنکا کی میزبانی کیلئے پرامید ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی پاکستان کا دورہ کرینگے۔ چیئرمین نے کہا پی سی بی کے نئے آئین اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے حوالے سے سفارشات اور تجاویز حکومت کو بھجوا دی ہیں ۔ حکومتی منظوری ملتے ہی فوری لاگو کر دی جائیں گی۔