Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل فائیو کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی

پی ایس ایل فائیو کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی
February 18, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فائیو  کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ نجی کورئیر سروس کے سینیٹرز پر ٹکٹوں  کی فروخت کل سے شروع ہو جائے گی ۔ ایک شناختی کارڈ پر پانچ کے بجائے سات ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں ، کراچی سمیت 38 شہروں سے ٹکٹس کی فروخت کی جائے گی ، 38شہروں میں نجی کورئیرکمپنی کی 110برانچزسے ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ کراچی میں سب سےزیادہ 26مقامات سے ٹکٹس فروخت کیےجائیں گے ، نجی کورئیرکمپنی کےدفاترسےٹکٹس صبح9سےشام 7بجےتک دستیاب ہوں گے ، پی ایس ایل فائیو کےکم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250روپے مقرر کی گئی ۔ پاکستان سپرلیگ کی زیادہ سےزیادہ ٹکٹس کی قیمت 6ہزارروپےرکھی گئی ہے۔ پاکستان سپرلیگ کا میلہ 4شہروں میں 20فروری سے22مارچ تک جاری رہے گا۔