Sunday, May 12, 2024

پی ایس ایل فائیو کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا

پی ایس ایل فائیو کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا
February 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا جبکہ نجی کورئیر کمپنی کی منتخب برانچوں سے ٹکٹیں 28جنوری سے فروخت ہونا شروع ہوں گی۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے آغاز میں پورا ایک ماہ باقی رہ گیا ۔ پی سی بی کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر 7 ٹکٹیں خریدی جا سکیں گی ۔  پی ایس ایل فائیو ، آن لائن ٹکٹوں ، فروخت ، آغاز کراچی میں ہونیوالی افتتاحی  تقریب اور میچ کے ٹکٹ  کی قیمت ایک ہزار  روپے سے شروع ہو کر 6 ہزار روپے  تک ہو گی۔ لاہور میں 22 مارچ کو فائنل میچ کے ٹکٹ کی  کم ازکم قیمت 500 اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت پانچ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ کراچی میں کوالیفائر اور لاہور میں دو ایلیمینٹرز  کیلئے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت  500 اور زیادہ سے زیادہ 4 ہزار روپے ہو گی۔ 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والی پی ایس ایل فائیو کے تمام 34 میچ پاکستان میں منعقد ہوں گے۔