Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل فائیو کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کل سے ہوگا

پی ایس ایل فائیو کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کل سے ہوگا
February 18, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کی تیاریاں آخری مراحل میں  داخل ہپو گئیں ، شائقین کرکٹ کو پاکستان سپر لیگ کا میلہ  سجنے کا  بے تابی سے انتظار ہے ، پی ایس ایل فائیو کی  آئن لائن  ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز  کل سے ہو گا،ایونٹ کا آغاز 20فروری سے  ہو گا، ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلیں جائیں گے۔ پی ایس ایل فائیو کی  آئن لائن  ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز  کل سے ہو گا، ٹکٹوں کی فروخت دو مرحلے میں ہو گی ۔ پہلے مرحلے میں آئن لائن ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی اور دوسرے مرحلے میں  نجی  کورئیر  پر ٹکٹس دستیاب ہوں گے، کرکٹ شائقین ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹس حاصل کر سکیں گے۔ پاکستان  سپر لیگ کے تمام میچز اس بار پاکستان میں کھیلے جائیں  گے، پی ایس ایل فائیو کا رنگا رنگ ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہے گا۔