Friday, April 19, 2024

پی ایس ایل فائیو ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیڈ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل فائیو ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیڈ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا
February 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فاتحانہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیڈ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی ہی گیند پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو محمد نواز کا شکار بن گئے۔ لیوک رونکی 38 رنز کے مجموعی اسکور پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ڈیوڈ میلان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 19.1 اوورز میں 168 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہ رہا اور 26 رنز کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اعظم خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 33 گیندوں پر 59 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 169 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں سات وکٹوں پر حاصل کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں شائقین بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔ شائقین کا کہنا تھا پہلا میچ بہت دلچسپ رہا اور سکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات تھے۔ کوئٹہ کے محمد حسنین کو چار وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔