Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل فائیو کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کرانے کا پلان تیار

پی ایس ایل فائیو کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کرانے کا پلان تیار
February 18, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں  کرانے  کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے  ابتدائی پلان تیار کر لیا۔ پاکستان سپر لیگ  فائیو  اگلے برس 20فروری سے شروع اور 23 مارچ کو فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیوکا پہلا میچ روایتی حریفوں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کےمابین ہوگا۔ شہر لاہور کو فائنل سمیت 11 میچ ملیں گے جبکہ کراچی میں 9 میچز کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی کو 8،ملتان کو4،پشاور اور آزاد کشمیر کو ایک ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے ۔