Thursday, April 18, 2024

پی ایس ایل فائیو کا فائنل کل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا

پی ایس ایل فائیو کا فائنل کل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا
November 16, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کون جیتے گا؟ قلندرز اور کنگز کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کل رات آٹھ بجے کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کراچی کنگز کو بابر اعظم ،ایلکس ہیلز، شرجیل خان، محمد عامر ، عماد وسیم جیسی بگ گنز کی خدمات حاصل ہوں گی تو لاہور قلندرز کے فخر زمان، محمد حفیظ ،بین ڈنک ڈیوڈویزے ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت سے مالامال ہیں۔ پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں دس بار آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے چھ مقابلے کراچی کنگز اور چار لاہور قلندرز نے اپنے نام کیے۔ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں کراچی نے لاہور کو دونوں میچ ہرائے جبکہ بقیہ چاروں سیزنز میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کیخلاف دودو میچز کھیلے اور ایک ایک جیتا ہے۔