Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل فائیو کا دھوم دار آفیشل ترانہ تیار

پی ایس ایل فائیو کا دھوم دار آفیشل ترانہ تیار
February 18, 2020
لاہور ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فائیو کا دھوم دار آفیشل ترانہ تیارہے ، جو ہرشائقین کرکٹ کوجھومنے پر مجبور کردے۔ پی ایس ایل فائیو کا ترانہ جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا  ‘‘ تیار  ہیں  ’’ ریلیز کر دیا گیا ، جس میں کرکٹرز اور شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تیار ہیں ترانے کے گائیک علی عظمت، عارف لوہار، ہارون اور عاصم کا کہنا تھا کہ اس ترانے میں سب نے بڑی محنت کی ہے اور یہ ترانہ پورے پاکستان کی نمائندگی ہے۔ تقریب میں شرکتِ کرنے والے کرکٹرز کہتے ہیں حقیقی معنوں میں پی ایس ایل اب شروع ہورہی ہے کیونکہ اب اپنے لوگوں میں لیگ ہورہی ہے اور یہ ترانہ باقی ترانوں سے اچھا ہے۔ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے پر فاسٹ باولر حسن علی نے بھنگڑا بھی ڈالا جس سے تقریب میں موجود مہمان خوب محظوظ ہوئے۔