Friday, May 10, 2024

پی ایس ایل فائیو پلے آف مرحلہ کیلئے ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

پی ایس ایل فائیو پلے آف مرحلہ کیلئے ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں
November 13, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ایس ایل کا جنون عروج پرپہنچ گیا، اہم ٹیمیں اور کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی پولیس نے بھی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ کراچی میں ہوگی پھر چھکے اور چوکوں کی برسات، پاکستان سپرلیگ کے سیزن فائیو کا سنسنی خیز پلے آف مرحلہ کل سےشروع ہوگا۔ ملتان سلطان اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگیں۔ جتنے والی ٹیم فائنل اور ہارنے والی ٹیم گھر چلی جائے گی۔ ہفتے کی شب لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان ”ایلیمنیٹر ون“ میچ بھی ہوگا۔ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے آوٹ ہو جائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔ اتوار کی رات آٹھ بجے ایلیمینیٹر ٹوکھیلاجائے گا، جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل سترہ نومبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں سکیورٹی  کے سخت ترین انتظامات  کئے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے سخت ترین حصار میں ٹیموں کو اسٹیڈیم لایا جائے گا۔ چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ سے پہلے کارساز روڈ کو حسن اسکوائر تک عام ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا۔ ڈالمیا روڈ سے نیشل اسٹیڈیم روڈ بھی بند رہی گی، حسن اسکوائر سے صرف محضوص گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازات دی جائے گی۔