Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل فائیو میں انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر مقرر

پی ایس ایل فائیو میں انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر مقرر
February 18, 2020
لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کر دی گئی۔ اس بار پی ایس ایل سیزن 5 میں انعامات کی بوچھاڑہوگی، فائنل کی فاتح ٹیم ایونٹ کو چمچماتی ٹرافی کے ہمراہ 5 لاکھ امریکی ڈالر اور رنراپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو 4500 امریکی ڈالرز دیئے جائیں گے، 80 ہزار امریکی ڈالر مالیت کی انعامی رقم ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بلے باز، بہترین باؤلر اور اسپرٹ آف کرکٹ کے ایوارڈز جیتنے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔ باقی ماندہ رقم ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کیچ، بہترین رن آؤٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کے لیے مقررہ انعامات کی مد میں تقسیم کی جائے گی۔