Friday, April 19, 2024

پی ایس ایل فائیو ، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے ہرادیا

پی ایس ایل فائیو ، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے ہرادیا
February 28, 2020
ملتان (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیو کے 10 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے ہرادیا۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔ اوپنر معین علی 65 اور شان مسعود 61 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور جورڈن نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں، عمید آصف اور افتخار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کنگز کی ٹیم 186رنز کے تعاقب میں 134 رنز بنا ڈھیر ہوگئی۔ کراچی کنگنزکی طرف سے  شرجیل خان نے 16، بابر اعظم 13، ایلکس ہیلز 29، ڈیلپورٹ 8، والٹن 15 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے 2، 2 جبکہ محمد عرفان اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔