Thursday, April 25, 2024

پی ایس ایل فائیو، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل فائیو، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
February 21, 2020
لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہوم کراوڈ کے سامنے 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قلندرز کی بیٹنگ اور باولنگ دونوں کچھ خاص نہ چل سکی، بگ بیش میں اعلی کارکردگی دکھانے والے حارث رئوف نے صرف ایک وکٹ لی۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اورز میں 138 رنز بنا ئے، لاہور قلندرز کی طرف سے کرس لین نے 39 اور کپتان سہیل اختر نے 34 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی طرف سے عمران طاہر، ایم ایم علی اور محمدالیاس نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سہیل تنویر ایک وکٹ لے سکے۔ جواب میں ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ملتان سلطانز کی طرف سے جیمز وینس18، شان مسعود 38 ، ذیشان اشرف 4 ، معین علی 11 اور روسو32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی 21رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔