Saturday, April 27, 2024

پی ایس ایل فائیو ، لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر بلے بازی جاری

پی ایس ایل فائیو ، لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر بلے بازی جاری
February 23, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں آج کے دوسری میچ میں لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر بلے بازی جاری ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 157 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے ہی حاصل کر لیا۔ کوئٹہ کی جانب سے اعظم خان 46 اور سرفراز احمد 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اعظم خان مرد میدان قرار پائے ۔ عماد وسیم اور کرس جارڈن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔