Friday, March 29, 2024

پی ایس ایل فائیو ، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈئیٹر کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

پی ایس ایل فائیو ، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈئیٹر کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف
March 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے آج کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈئیٹر کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل فائیو کا سب سے بڑا ٹارگٹ سیٹ کر لیا۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ بین ڈنک اور سمت پٹیل نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ بین ڈنک 93 جبکہ سمت پٹیل 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈئیٹر کی جانب سے بین کٹنگ نے دو جبکہ محمد حسنین، فواد احمد اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ ورلڈ چیمپئن کبڈی ٹیم بھی لاہور اور کوئٹہ کا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود ہیں۔ ،لاہور قلندرز کو پی ایس ایل فائیو  میں مسلسل تین شکست کے بعد پہلی کامیابی کی تلاش ہے  ، اب دیکھنا یہ ہے کہ شکست کے بھنور میں پھنسی لاہور قلندرز کی ٹیم آج کامیابی حاصل کر سکے گی یا ایک بار پھر شکست کی خفت برداشت کرنا پڑے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں ابھی تک پانچ  میچز کھیل  کر تین میں کامیابی سمیٹی  اور دو میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور قلندرز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔