Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل فائیو فائنل، لاہورقلندرز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل فائیو فائنل، لاہورقلندرز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
November 17, 2020
کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں لاہورقلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہورقلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں کپتان سہیل اختر، تمیم اقبال، فخرزمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، محمد فیضان، سمت پٹیل، ڈیوڈویزے، دلبر حسین، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف فائنل الیون کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، عمید آصف نے فائنل اسکواڈ میں جگہ بنائی۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عمادوسیم، شرجیل خان، بابر اعظم، ایلکس ہیلز، افتخار احمد، چیڈوک والٹن، شیفرن رتھ فورڈ، عمید آصف، وقاص مقصود اور ارشد اقبال شامل ہیں۔ کپتان لاہور قلندرز سہیل اختر کا کہنا تھا، بڑا ٹارگٹ دینا چاہتے ہیں۔ ادھر کپتان کراچی کنگز عماد وسیم نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔