Tuesday, April 23, 2024

پی ایس ایل فائیو ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

پی ایس ایل فائیو ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے ہرا دیا
February 23, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے میں ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے 183 رنز کا ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ اوپنرلیوک رونکی 1 ، کولن منرو 2، ڈیوڈ میلان 22، انگرم 30 ، آصف علی 18 اور حسین طلعت 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ شاداب نے 52 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی نے 4، حارث رؤف نے 2, محمد حفیظ ، ڈیوڈ ویزا اور سمٹ پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی ۔ قبل ازیں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 182 رنز بنائے تھے۔ فخر زمان 33، کرلس لین 11،حفیظ 98، سہیل اختر ایک ،سمت پٹیل 10، ڈین ویلاز 3، ڈیوڈ ویزے 19 رنز بنا سکے تھے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی چھٹی وکٹ ڈیوڈ ویزے کی 175 رنز پر گر گئی تھی ۔ ویزے 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ  151 رنز پر سمت  پٹیل کی گر گئی تھی ۔ ڈین ولاس 3رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ 100 رنز پر گر گئی۔ سہیل اختر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔