Tuesday, April 23, 2024

پی ایس ایل فائیو ، آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا

پی ایس ایل فائیو ، آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا
February 28, 2020
 ملتان (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سپر میچ جاری ہیں۔ آج پھر ڈبل دھمال ہو گی۔ شائقین کرکٹ کو دو دو میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ پہلا میچ اولیا کے شہر ملتان اور دوسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ آج کے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان کے سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ پشاور زلمی کو شکست دینے کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم ردھم میں ہے۔ ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹج بھی ہو گا۔ ملتان سلطانز چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔  پی ایس ایل فائیو ، ملتان سلطانز ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز ، پشاور زلمی شام کو لاہور قلندرز پہلی فتح کی تلاش میں میدان میں اتریں گے۔ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر آخری دو نمبروں پر ہیں ۔ لاہور قلندرز ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دی ۔ بین کٹنگ نے 17 گیندوں پر 42 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ۔ تین فتوحات کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔