Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل فائنل،دشمن نے پاکستان کے دل پر وار کر دیا

پی ایس ایل فائنل،دشمن نے پاکستان کے دل پر وار کر دیا
February 13, 2017
لاہور(92نیوز)پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کا ذکر ہوتے ہی دشمن نے پاکستان کے دل پر وار کر دیا۔ چیرنگ کراس دھماکے سے دنیا میں ایک بار پھر پاکستان کا منفی تاثر اجاگر کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور پاکستانی کرکٹ کے دشمنوں سے پاکستانیوں کی خوشی برداشت نہ ہو سکی اور  پی ایس ایل فائنل کے وینیو کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد لاہور میں تباہی مچا دی گئی۔  پیر کوتین بجےکےقریب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے پاکستانیوں کو پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں ہونے کی خوش خبری سنائی۔ شام چھے بجے سے چند لمحے بعد پنجابی اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر امن کے دشمنوں نے دہشت  گردی کی جس میں  پولیس حکام سمیت کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔  ما ہرین  نے لاہور میں ہونے والے اس اندوہ ناک واقعے کو پی ایس ایل ٹو کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کو روکنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ  دہشت  گردی کے بعد پاکستان سوپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کی راہ میں  رکاوٹوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔