Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کیطرح رواں سال اکتوبرنومبرمیں پاکستان گالف چیمپئن شپ کرائی جائیگی : کورکمانڈرلاہور

پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کیطرح رواں سال اکتوبرنومبرمیں پاکستان گالف چیمپئن شپ کرائی جائیگی : کورکمانڈرلاہور
March 19, 2017
  لاہور(92نیوز)36 ویں پنجاب اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کی طرح رواں سال اکتوبر نومبرمیں پاکستان میں ایشین گالف چیمپئن شپ کرائی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق کور کمانڈر لاہور لفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل کرانا  خوش آئند ہے ایسے ایونٹ دوبارہ ہونے چاہیئں پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پی ایس ایل کی طرح ایشئین گالف چیمپئن پاکستان میں کرائی جائے گی۔ کورکمانڈر لاہورنے کہا کہ جن جن ممالک کے کھلاڑی  گالف چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ان کو خود مطمئن کروں گا ان کو یقین دلائوں گا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے پاکستان میں گالف کا مستقبل روشن ہے۔ گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کور کمانڈر لاہور لفٹیننٹ جنرل صادق علی بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔