Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی شہریوں کومبارکباد

پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی شہریوں کومبارکباد
March 27, 2018

کراچی ( 92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کراچی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور میڈیا کے مثبت کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے شہر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان سپر لیگ فائنل کے کامیاب انعقاد پر شہریوں کو بھی مبارکباد پیش کی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے  پی ایس ایل کے  کامیاب فائنل کے انعقاد پر کراچی کے شہریوں کو مبارکباد دی  ، میجر جنرل آصف غفور نے اس حوالے سے میڈیا کے کردار کو بھی سراہا ۔

پی ایس ایل تھری کے سیزن کی سب سے بڑی بات ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہونا تھا، 9سال بعد شہر قائد میں کرکٹ کی بحالی ہوئی ۔ اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ شہریوں کا جوش جذبہ بھی انتہاؤں کو چھوتا رہا جبکہ  بڑی تعداد میں شہریوں نے  غیر ملکی پلئیرز کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلتے دیکھا ،یہی وجہ فائنل کا انعقاد یادگار بن گیا۔