Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ بلیک میں بیچنے والا ملزم گرفتار

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ بلیک میں بیچنے والا ملزم گرفتار
March 2, 2017
لاہور(92نیوز) پی ایس ایل کی ٹکٹس جیسے ہی نایاب ہوئیں تو ٹکٹ بلیک مافیا بھی میدان میں آگیا ہے اور لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے جبکہ ایک ملزم کو ایف آئی اے نے دھر لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنیوالے نوجوان کوحراست میں لے لیا ہے ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت عمر وقاص کے نام سے ہوئی ہے جبکہ وہ پانچ سو والا ٹکٹ لوگوں کو تین ہزار میں فروخت کررہا تھا ۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔