Thursday, May 2, 2024

پی ایس ایل فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

پی ایس ایل فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا
March 5, 2017

لاہور (92نیوز) سیٹی بجے گی، اسٹیج سجے گا، ، تالی بجے گی اور کھیل جمے گا۔ پی ایس ایل فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ شوزب رضا اور رنمور مارٹنز فیلڈ امپائر ہوں گے۔ احسن رضا تھرڈ امپائر جبکہ روشن ماہنامہ میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم کا گیٹ آج سہ پہر تین بجے کھلے گا۔ رنگارنگ تقریب کا اسٹیج چھ بجے سجے گا جس میں علی ظفر، علی عظمت اور فرہاد ہمایوں پرفارم کریں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز کے پیراٹروپر فری فال کا مظاہرہ کریں گے۔ پی ایس ایل فائنل کے لیے ساڑھے سات بجے ٹاس ہوگا جبکہ رات آٹھ بجے میچ شروع ہو گا۔