Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل فائنل کے باعث کراچی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا

پی ایس ایل فائنل کے باعث کراچی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا
March 25, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے کراچی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ صارفین کرکٹ کے ساتھ ساتھ کراچی کی خصوصی سجاوٹ کو بھی زیربحث لاتے رہے ۔

پاکستان سپر لیگ کا سپر  فائنل، سوشل میڈیا پر بھی ہٹ ہوگیا،، پی ایس کرکٹ کے ایک شائق راشد چوہدری نے لکھا 2013 سے پہلے لوگ کراچی آنے سے ڈرتے تھے ، آج الحمداللہ پی ایس ایل کا فائنل میچ ہو رہا ہے۔کراچی میں عید جیسا سماں ہے ۔

ایک صارف نے پی ایس ایل فائنل کو پاکستان کی جیت اور دہشتگردوں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا  ، محمد شبیر نے اپنے ہم وطنوں کو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونے پر مبارکباد دی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت خوشگوار لمحہ ہے ہم سب کو کرکٹ سے پیار ہے  ۔

علی ہانی  نے لکھا  پی ایس ایل  قومی ایونٹ ہے ، جو  بتاتا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے ، اس کا سہرا کسی سیاسی پارٹی کو نہیں لینا چاہئے ۔

میاں عطا الرحمان نے  ٹویٹ کی پاکستان امن کی راہ پر کھڑا ہے ، آج الحمداللہ غیر ملکی کھلاڑی اس دھرتی پر ہیں ۔

صارفین  نے  شہر کی سجاوٹ کو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنایا ۔