پی ایس ایل فائنل کیلئے کراچی اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان سُپر لیگ کے فائنل کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ۔ غیرملکی سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈیکاسن، رچرڈ ڈینس بھی کراچی پہنچے
اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کی سکیورٹی غیرمعمولی تھی جب کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری صبح سے ہی تعینات تھی ۔
غیرملکی سکیورٹی ماہرین کو ایئرپورٹ سے نیشنل اسٹیڈیم لایا گیا ۔ ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور پی سی بی سکیورٹی افسر بھی اسٹیڈیم پہنچے ۔
سیکیورٹی ماہرین کل ہونے والی فل ڈریس ریہرسل کا جائزہ لیں گے ۔
ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے بتایا کہ فل ڈریس ریہرسل کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، جب کہ شہریوں کو ٹریفک انتظامات سے متعلق بھی آگاہ کردیا جائے گا ۔
پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کھیلا جائے گا ، جس کی سکیورٹی کیلئے 8 ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے ۔
غیرملکی سیکیورٹی ماہرین فل ڈریس ریہرسل کے بعد روانہ ہوجائیں گے ، جبکہ ریہرسل کی ویڈیو آئی سی سی اور انٹرنیشنل کرکٹرز کی تنظیم کو بھی دکھائی جائے گی ۔