Saturday, April 20, 2024

پی ایس ایل فائنل کیلئے سیف سٹی پروٹیکشن سکیورٹی پلان تیار

پی ایس ایل فائنل کیلئے سیف سٹی پروٹیکشن سکیورٹی پلان تیار
March 4, 2017

لاہور (92نیوز) پاکستان سپرلیگ کے فائنل کی سکیورٹی کے لیے پولیس نے سیف سٹی پروٹیکشن سکیورٹی پلان تیار کر لیا۔ پولیس، رینجرز اور فوج کے اہلکار شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات ہوں گے۔ داخلی اور خارجی راستوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے شروع کی جائے گی۔

شہر میں داخل اور خارج ہونے والے افراد کے پاس شناختی کارڈ کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جس شخص کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہو گا وہ شہر میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ شبہ کی صورت میں موقع پر ہی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔