Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل فائنل کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے حکام کی بریفنگ

پی ایس ایل فائنل کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے حکام کی بریفنگ
March 19, 2018

 کراچی ( 92 نیوز)  پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل  کر لئے گئے ، سکیورٹی کے حوالے سے  حکام نے بریفنگ بھی دی ۔

پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں عروج پر  ہیں ،نیشنل اسٹیڈیم بڑے میچ کی میزبانی کرے گا  ۔ وزیراطلاعات اور سیکیورٹی حکام نے انتظامات پر بریفنگ دی ، صوبائی وزیر نے کہا کرکٹ کے دیوانے تھوڑا صبر کریں فائنل میچ کو فیسٹیول کی طرح منایا جائے گا ۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ اسٹیڈیم کیطرف آنے والی سڑکیں عام گاڑیوں کیلئے بند کردی جائیں گی  ،پانچ پارکس کو ٹریفک پارکنگ اور شٹل سروس کیلئےاستعمال کیا جائے گا ، اسٹیڈیم تک جانے کیلئے صرف شٹل سروس ہی واحد ذریعہ ہوگی  ۔

سندھ رینجرز بھی فائنل کیلئے ہر دم تیار ہوگی  ، بریگیڈیئر شاہد کا کہنا تھا شائقین کیلئے اسٹیڈیم کے دروازے دن 11 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے  ۔

فائنل کیلئے سیکیورٹی انتہائی سخت ہوگی  ،  پولیس کے 8 ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ آرمی کے ہیلی کاپٹرز بھی فضائی نگرانی کریں گے۔