Wednesday, April 24, 2024

پی ایس ایل فائنل کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری

پی ایس ایل فائنل کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری
March 1, 2017

لاہور (92نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان سپرلیگ کے فائنل کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری، ٹکٹیں چار ہزار سے بارہ ہزار روپے میں دستیاب، پانچ سو والے ٹکٹ ویب سائٹ سے غائب۔ شہری بینکوں سے بھی آج ٹکٹس حاصل کر سکیں گے۔ نجم سیٹھی کہتے ہیں پانچ سو کے ٹکٹ سے دس ہزار لوگوں کو اکاموڈیٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔ آن لائن ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار بہت ہی آسان ہے۔

بس آپ کو

www.q-tickets.com

پر جانا ہے اور

buy tickets

کے آپشن کو منتخب کرنا ہے۔

بائے ٹکٹس پر کلک کرتے ہی ایک نئی ونڈو اوپن ہو گی جس پر میچ کی تاریخ اور مقام کا تعین کرنا ہوگا اور میچ کے آگے ایک بار پھر

buy ticket

کے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا۔ بائے ٹکٹ کو کلک کرتے ہی سٹیڈیم کا خاکہ آپ کو نظر آئے گا۔

آپ اپنی پسند کے مقام کا تعین کرکے اس کی ٹکٹ منتخب کر سکتے ہیں۔ ہر زون کے ٹکٹ کی قیمت الگ ہوگی۔

مقررہ قیمت کا ٹکٹ منتخب کرنے کے بعد آپ کو ٹکٹ کے دستیاب ہونے یا نہ ہونے کے بارے بتایا جائےگا۔ آپ سے ٹکٹس کی مطلوبہ تعداد بھی پوچھی جائے گی۔ ٹکٹس کی تعداد منتخب کرنے کے بعد آپ ٹکٹ بک کریں گے اور ضروری معلومات کے بعد کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کر کے پرنٹ نکال لیں گے۔ ٹکٹ کا پرنٹ نکالیں اور فائنل کا مزہ اٹھائیں۔