Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل فائنل کی نہاری نہیں کھلائی ،صدر بن گئے اب تو ٹریٹ کھلا دیں، اسد عمر

پی ایس ایل فائنل کی نہاری نہیں کھلائی ،صدر بن گئے اب تو ٹریٹ کھلا دیں، اسد عمر
September 5, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عارف علوی کے صدر منتخب ہونے پر دعوت  کی فرمائش کر ڈالی ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر صاحب آپ نے پی ایس ایل فائنل کی نہاری نہیں کھلائی تھی مگر اب صدر بن گئے ہیں اب تو ٹریٹ کھلا دیں ۔ اسد عمر کی گزارش کا جواب  نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی دیا اور کہا کہ جناب آپ کو ٹریٹ تو دے ہی دوں  گا ، ڈن ہے ، آپ پہلے معیشت سنبھالیں  یہ آپکا کام ہے کسی اور کے بس کی بات نہیں ۔ نو منتخب صدر نے نہاری کی طرح اس بار بھی بازو نہ پکڑایا اور اسد عمر کو دعوت کیلئے ایک نیا ٹاسک دے ڈالا۔ اب اسد عمر کب ڈاکٹر عارف علوی سے  دعوت کھاتے ہیں یہ ان کی اپنی کارکردگی پر منحصر ہے ۔