Thursday, May 2, 2024

پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب،کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب،کھلاڑیوں کا شاندار استقبال
March 5, 2017
لاہور(92نیوز)پاکستان  سپر لیگ کی اختتا می تقریب میں تماشائیوں نے فائنلسٹ ٹیموں کا سپر استقبال کیا جبکہ اسٹار کرکٹرز  بھی شاندار تقریب کے رنگ میں رنگ  گئے اور سیفلیاں بناتے رہے سیلفی کنگ ڈیرن سیمی اوراحمدشہزادتقریب میں چھائےرہے۔ تفصیلات کےمطابق بڑے میچ سے پہلے قذافی اسٹیڈیم میں بڑا پروگرام ہوا اور رنگ و نور کی برسات میں موسیقی کے تڑکے نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔  کوئٹہ گلیڈی اٰیٹرزاور پشاور زلمی کی ٹیمیں جیسے ہی میدان میں داخل ہوئیں تو تماشائیوں نے ملکی اورغیرملکی کھلاڑیوں کا پرجوش نعروں اور تالیوں سے شاندار استقبال کیا۔ زلمی کے زخمی  ہونے والے اسٹارشاہد آفریدی کو دیکھ کرتماشائیوں نے لالہ لالہ کےنعرے لگا کر ان سے اپنی محبت کا  اظہار کیا۔پشاور زلمی کےکپتان ڈیرن سیمی اپنی مخصوص مسکراہٹ اوردمکتے چہرے کے ساتھ آئے تو تماشائیوں نے انہیں دیکھ کر سیلفی سیلفی کا شور مچا دیا ۔ سر پر یونیفارم کیپ پہنے سیمی نے بھی تاریخی موقعے اور رنگین لمحات کا خوب خوب  فائدہ  اٹھایا اور اپنےمخصوص انداز میں  فینز کے ساتھ سیلفیاں بنوانےمیں لگ گئے۔ سیلفی  کا دور چلا توسیلفی کنگ احمد شہزاد کہاں  پیچھے رہنے والے  تھے کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کے  احمد شہزاد میگا ایونٹ کی اختتامی  تقریب میں آئے تو ایک پرستار نے انہیں چترالی  ٹوپی پہنا دی بس پھر کیا  تھا سیلفی  کنگ واقعی میں  بادشاہ  بن گئے اور پھر وہ سیلفیاں بنانے میں جت گئے۔