Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل فائنل کا کراچی میں ہونا خوش آئند ہے،سرفراز احمد

پی ایس ایل فائنل کا کراچی میں ہونا خوش آئند ہے،سرفراز احمد
November 28, 2017

کراچی (92 نیوز) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کامران اکمل اور فواد عالم کی واپسی کا اشارہ دیدیا۔ انہوں نے کہ کہ کامران کی کارکردگی سے خوفزدہ نہیں، پی ایس ایل فائنل کا کراچی میں ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا بڑی بات ہے تاہم پی ایس ایل میں کراچی کے کھلاڑیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی۔

کپتان نے کہا کہ ٹیم کی تشکیل مشاورت سے کی جاتی ہے، دباو نہیں ہوتا، فوادعالم کارکردگی کی بنیاد پر جلد ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔