Thursday, May 2, 2024

پی ایس ایل فائنل پر سیاسی میچ بھی جاری ہے

پی ایس ایل فائنل پر سیاسی میچ بھی جاری ہے
March 5, 2017
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت پی ایس ایل فائنل تو ابھی شروع ہونے میں کچھ وقت ہے لیکن سیاسی میچ  پہلے سے جاری ہے۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید یا سراج الحق پی ایس ایل کا میچ دیکھیں تماشہ نہ بنائیں۔ باہر سے جو بھی میچ دیکھنے آ رہے ہیں اُنہیں عزت سے اسٹیڈیم تک پہنچایا جا رہا ہے۔ لاہور میں سکیورٹی انتظامات فول پروف ہیں ٹریفک پلان  فنکشنل ہے دوسری طرف شیخ رشید کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ انہیں سازش کے تحت کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثنا اللہ ہوں گے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کل جو  ریلوے اسٹیشن پر ہوا بھول چکا ہوں۔