Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل فائنل، ٹکٹوں کیلئے لاہوریوں نے بنکوں کے باہر ڈیرہ ڈال لیا

پی ایس ایل فائنل، ٹکٹوں کیلئے لاہوریوں نے بنکوں کے باہر ڈیرہ ڈال لیا
March 2, 2017

لاہور (92نیوز) پاکستان سپر لیگ فائنل کے ٹکٹ کے لیے دوسرے روز بھی لاہوریوں نے بینکوں کے باہر ڈیرے لگا رکھے ہیں، کہتے ہیں ڈرنے والے نہیں۔ سپرفائنل سٹیڈیم جا کر دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کا جادو شہریوں کے سرچڑھ کربول رہاہے۔ شہری ٹکٹوں کے حصول کے لیے دوسرے روز بھی بینکوں کے باہر پہنچے اور گھنٹوں قطاروں میں لگے رہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پانچ سو والے ٹکٹ کم تعداد میں فراہم کیے گئے، پی سی بی ان کی تعداد میں اضافہ کرے تاکہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

صبح سویرے سے لائنوں میں لگے شائقین نے ناشتہ بھی ادھرہی کیا جبکہ رش کے پیش نظر بینکوں کے باہر سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔