Tuesday, April 16, 2024

پی ایس ایل فائنل میں حصہ لینے والے کھلاڑی واقعی پھٹیچر تھے یا عمران خان کی آنکھوں پر لگا کالا چشمہ دھندلا گیا ہے

پی ایس ایل فائنل میں حصہ لینے والے کھلاڑی واقعی پھٹیچر تھے یا عمران خان کی آنکھوں پر لگا کالا چشمہ دھندلا گیا ہے
March 7, 2017
لاہور(92نیوز)عمران خان کےغیر ذمہ دارانہ بیان نے  ہر پاکستانی کو ناراض کر دیا ہے  ۔۔کیا پاکستان آنے والے کھلاڑی واقعی پھٹیچرتھے یا عمران خان کی آنکھوں پر لگاکالا  چشمہ دھندلا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کے فائنل میں حصہ لینے والے   ڈیرن سیمی  جنہیں پاکستانی  قوم نے ڈیرن سیمی خان کا خطاب دیا کروڑوں دلوں  کی دھڑکن  اور ہر دلعزیز  ڈیرن سیمی  پاکستانیوں کی محبت میں  لاہور آئے اور پھر اپنی شاندار کپتانی سے پشاور زلمی کو چیمپئن بنوایا۔ کامیابیاں جن  کے قدم چومنے کیلئے بے تاب رہتی ہیں  سیمی دو بار ورلڈ ٹی ٹوینٹی جیتنے والے دنیا کے واحد کپتان ہیں  لیکن عمران خان کی نظر می ریلوُ کٹے ہیں۔ مارلن سیموئلز ویسٹ انڈیز کے اہم ترین آل راؤنڈر،دو ہزار تیرہ میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر، ویسٹ انڈیز کو دونوں ورلڈ ٹی ٹوینٹی جتوانے میں  کلیدی کردار ادا  کیا، دونوں فائنلز میں مین آف دی میچ رہے پھر بھی عمران خان کی نظر میں پھٹیچر ٹھہرے۔ اب ذکر کرتے ہیں ٹی ٹوینٹی اسپیشلسٹ بیٹسمین انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان کا میلان  ٹی ٹوینٹی میں  تین ہزار چارسو انسٹھ رنز بنا چکے ہیں دو سنچریاں اور انیس نصف سنچریاں داغ چکے ہیں لیکن عمران خان کے کیا کہنےعمران تو انہیں  پھٹیچر کہتے ہیں۔ اور تو اور کرس جورڈن بھی ریلوُ کٹے  ہیں  پتہ نہیں کیسے انگلینڈ کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے اہم رکن بن گئے جانے کیوں  شائقین کرکٹ انہیں ٹی ٹوینٹی کا بہترین کھلاڑی  سمجھتے ہیں ؟؟ جناب انعام الحق بھی  نامعلوم اور پھٹیچرہیں کیونکہ ٹی ٹوینٹی میں سنچری  ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ تینوں فارمیٹس میں کھیلنے کا اعزاز  جو رکھتے ہیں۔ اب ذکر کرتے ہیں  اس شخصیت کا عمران خان نے جن کی عمر کا لحاظ کیا، ان کے اعزاز کا  نہ  ہی ان کے شاندار کیرئیر کا سر ویوین رچرڈز پاکستان کی محبت میں لاہور آئے لیکن عمران خان نے ماضی کے  شہرہ آفاق کھلاڑی کو  پھٹیچر کہہ ڈالا۔