Tuesday, April 23, 2024

پی ایس  ایل فائنل میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

پی ایس  ایل فائنل میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
February 28, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)پی ایس ایل فائنل میچ کے موقع پر ملک بھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے فیصلہ ۔۔ وزارت پانی وبجلی نے  تقسیم کاراور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی  کےترجمان نے 92 نیوز کوبتایا کہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ مارچ کو صبح چھ بجے سے لیکر رات ایک بجے تک ملک کے کسی بھی حصے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ اس سلسلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنائی جائے اور بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اضافی بجلی پیدا کرنے کےلئے ایندھن کے انتظامات کریں۔