Thursday, May 2, 2024

پی ایس ایل فائنل : ماڈلز بھی بن سنورکرسٹیڈیم میں رونق افروز ہوگئیں

پی ایس ایل فائنل : ماڈلز بھی بن سنورکرسٹیڈیم میں رونق افروز ہوگئیں
March 5, 2017
لاہور(92نیوز)ٹکٹ حاصل کرنے والے شائقین کرکٹ پوری تیاری سے قذافی سٹیڈیم پہنچے پی ایس ایل کے فائنل کو دیکھنے کےلئےماڈلز بھی بن سنور کر اسٹیڈیم میں رونق افروز ہوئیں۔ تفصیلات کےمطابق اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کی شرٹس پہنے یہ ماڈلز فائنل دیکھنے کےلیئے بن سنور رہی ہیں میک اپ سے بال بنانے تک ہر مرحلے میں اتنی لگن سے تیاری جاری ہے کہ کوئی کمی نہ رہ جائے۔ ماڈلز کی ٹیم لیڈر ڈولی کی پی ایس ایل میں دلچسپی سے ان کا کرکٹ جنون ظاہر ہوتا ہے۔ ماڈلز اپنی اپنی ٹیم سے بہتر پرفارمنس کی توقع کرتی ہیں اور پرجوش ہیں۔ کرکٹ کے عشق میں مبتلا ان ماڈلز کا بننا سنورنا ان کے چہرے سے ناخنوں تک ایسا عیاں ہے کہ دیکھنے والا تعریف کیئے بنا نہ رہ سکے