Sunday, May 19, 2024

پاکستان سپرلیگ کے فائنل کا حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان

پاکستان سپرلیگ کے فائنل کا حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان
February 25, 2017
لاہور (92نیوز) پاکستان سپر لیگ اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکی ہے اور فائنل میچ لاہور میں کرانے کی تیاریاں بھی تقریباً مکمل ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی کو پنجاب حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اس حوالے سے اعلی سطح کے تین اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جن میں مختلف امور پر گفتگو اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ سکیورٹی ادارے پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر حتمی رپورٹ آج وزیراعلی کو پیش کرینگے جس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق فائنل لاہور میں کرانے پر اتفاق کی صورت میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے حکومت پنجاب کی تجاویز پر عمل کرایا جائیگا۔ حکومت پنجاب نے پی سی بی کو فائنل دن کے اوقات میں کرانے کی تجویز دی ہے جبکہ میچ کے دن پارکنگ اسٹینڈ پنجاب یونیورسٹی کی پارکنگ میں بنایا جائیگا۔ شائقین کو وہاں سے لانے کے لیے شٹل سروس شروع کی جائیگی۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سرچ آپریشن بھی ہوگا۔   ۔