Thursday, May 2, 2024

پی ایس ایل فائنل : قوم کی خوشیاں دوبالا کرنے میں 92 نیوز ایک بار پھر بازی لے گیا

پی ایس ایل فائنل : قوم کی خوشیاں دوبالا کرنے میں 92 نیوز ایک بار پھر بازی لے گیا
March 5, 2017
لاہور(92نیوز)پی ایس ایل کے فائنل کیلئے میدان سج گیا قوم کی خوشیاں دوبالا کرنے میں 92 نیوز ایک بار پھر بازی لے گیا سب سے پہلے خبر دینے کی  روایت برقرار رکھتے ہوئے 92 نیوز نےسپر لیگ کے سپر فائنل کی ہر اس خبر کو آپ تک پہنچایا جسے جاننے کو سب بے چین تھے۔ تفصیلات کےمطابق میگا ایونٹ کی منفرد ٹرانسمیشن  نائنٹی ٹو نیوز کی سب سے بڑی خصوصیت ہےجسے عوام بے حد پسند کرتے ہیں۔ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے لاہور تیار ہے کے نام سے کمپین نے عوام کے دل موہ لئے۔ 92 نیوز کی سپرنشریات میں  مشتاق احمد اور عمراکمل جیسے کھلاڑی مہمان بنے اورٹیموں کی کارکردگی پر ماہرانہ تبصرہ پیش کیا۔ ادھر اداکارہ جیا علی اور فلمسٹار نور بھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گئیں۔ استاد رفاقت علی نے اپنے سر بکھیرکر محفل کو گرما دیا۔ جبکہ سلمان احمد نے دل دل پاکستان گا کر جنید جمشید کی یاد تازہ کردی۔  پی ایس ایل کی رونق بڑھانے میں  کاشف محموداور کامران مائیکل بھی پیش پیش رہے ۔ جبکہ سٹیج اداکارطاہر نوشاد،سردار کمال اور مزاحیہ شاعر سلمان گیلانی کے مزاحیہ جملوں نے خوب قہقہے بکھیرے ۔ یوں نائنٹی ٹو نیوز نےپی ایس ایل فائنل کی سب سے بڑی کوریج کا سہرا  اپنے سر سجا لیا اور ثابت کر دیا کہ نائنٹی ٹو نیوز ہی وہ  چینل ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔