Saturday, April 27, 2024

پی ایس ایل فائنل ،قذافی اسٹیڈیم رینجرز کے حوالے

پی ایس ایل فائنل ،قذافی اسٹیڈیم رینجرز کے حوالے
March 1, 2017
  لاہور(92نیوز)پی ایس ایل فائنل کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی بھرپور کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ،  قذافی اسٹیڈیم کو  5 مارچ تک رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے ڈی جی رینجرز نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کا فائنل میچ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کےلیے کسی امتحان سے کم نہیں  جس کےلئے مسلسل تیاریاں جاری ہیں  قذافی سٹیڈیم کے چاروں اطراف رکاوٹیں کھڑی کرکے اسے بند کردیا گیا ہے انتظامیہ کے علاوہ کسی بھی شخص کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید خان نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور قذافی سٹیڈیم کے علاوہ شاہدرہ،بابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا قذافی اسٹیڈیم کو  5 مارچ تک رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کے لیے رینجرز کی چار کمپنیاں فائنل میچ کے اختتام تک سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔