Thursday, May 2, 2024

پی ایس ایل فائنل : شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنےکیلئے پلان جاری کر دیا گیا

پی ایس ایل فائنل : شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنےکیلئے پلان جاری کر دیا گیا
March 5, 2017
لاہور(92نیوز)پی ایس ایل فائنل دیکھنے شہریوں کی بڑی تعداد  کل قذافی سٹیڈیم پہنچے گی لاہور میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل فائنل کے دن ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ۔قذافی سٹیڈیم جانے والے روٹس کی جگہ متبادل راستےفراہم کر دیئے گئے ہیں ۔  کینال روڈ سے شاہ جمال اور ظہور الہی روڈ ٹریفک کے لیے کُھلی رہے گی جبکہ کاہنہ ،کوٹ لکھپت سے کینٹ اور مغلپورہ جانےکے لیے شہری والٹن روڈ استمال کر سکیں گے۔ فردوس مارکیٹ ،حسین چوک ،ایم ایم عالم روڈ ،منی مارکیٹ ،مین بلیوارڈ بھی  ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔صدیق ٹریڈ سینٹر ،پل نہر جیل روڈ تا قرطبہ چوک عام ٹریفک چلتی رہے گی۔ شہریوں کوکسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے مختلف ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔ چنگ چی، آٹو رکشہ،اور سی این جی گاڑیوں  کو پارکنگ میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ پارکنگ سے شہریوں کے لیے مفت شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔۔