Friday, April 19, 2024

پی ایس ایل فائنل سکیورٹی کےباعث اسٹیڈیم کے اطراف میں دکانیں اور شادی ہال بھی بند رہیں گے

پی ایس ایل فائنل سکیورٹی کےباعث اسٹیڈیم کے اطراف میں دکانیں اور شادی ہال بھی بند رہیں گے
February 27, 2017
لاہور(92نیوز)لاہور میں پی ایس ایل ٹو کے فائنل میچ کو  فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیئے قذافی اسٹیڈیم اور نشتر پارک  کو منگل کے روز سے بند کر دیا جائے گا اسٹیڈیم کے چاروں اطراف موجود دوکانیں ہوٹلز اور شادی ہال بھی فائنل تک بند رہیں گے۔ تفصیلات کےمطابق سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے  قذافی اسٹیڈیم کے چاروں اطراف موجود ہوٹلز، شادی ہال اور دوکانوں کو 6 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے قذافی اسٹیڈیم اور نشتر پارک  سیکورٹی اداروں کی نگرانی میں رہے گا اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پولیس اہلکاروں کے علاوہ  حساس اداروں کے اہلکار تعینات رہیں گے جونشتر پارک  آنے والوں کی سخت نگرانی کریں گے، پنجاب پولیس کی جانب سے  ایک ایس پی کو مستقل طور پر تعینات کر دیا گیا ہے سیکورٹی اداروں کی جانب سے  قذافی اسٹیڈیم کے ملازمین ،، صحافی اور اسٹیڈیم میں کام کرنے والے فائنل میچ کی تیاری کی غرض سے آنے والے مختلف اداروں کے ملازمین کو خصوصی انٹری کارڈ جاری کیے جائیں گے۔